اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت : خاتون نے چیتے کو راکھی باندھ کر بھائی بنا لیا

بھارت میںہندو ان دنوں رکشا بندھن کا تہوار منارہے ہیں جس میں عموماً خواتین اپنی حقیقی بھائیوں یا منہ بولے بھائیوں کی کلائی پرراکھی باندھ کر انہیں اپنا بھائی بناتی ہیں یا اپنی حفاظت کرنے والا مرد ہونے کا احساس اور جزبات کی ترجمانی کرتی ہیں ۔

اس موقع پر ایک خاتون چیتے کو راکھی باندھنے کی تصویر سامنے آئی ہے۔

میڈیا کے مطابق تصویر ریاست راجستھان کی ہے جہاں ایک خاتون رکشا بندھن کے موقع پرچھوٹےچیتے کو راکھی باندھ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں جس میں کسی نے اسے جانور سے محبت قرار دیا تو کسی نے اسے خطرناک عمل کہا۔