اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان میں غلطی سے میزائل فائر ہونے کا معاملہ، بھارتی فضائیہ کے 3 افسران برطرف

مارچ میں بھارتی میزائل پاکستانی حدود(میاں چنوں) میں گرنے کی واقعے کی تحقیقات مکمل، انڈین ایئرفورس نے اپنے 3 افسران کو برطرف کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مارچ میں ہریانہ کے ایک فضائی اڈے سے چلنے والے براہموس میزائل کے پاکستان کی حدود میں گرنے کے واقعے کی تحقیقات مکمل ہوگئی ، انڈین ایئر فورس کے گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈر اور اسکواڈرن لیڈر کو برطرف کردیا گیا۔

انکوائری رپورٹ میں اعتراف کیا کہ معیاری آپریٹنگ پروسیجرز سے انحراف کی وجہ سے میزائل غلطی سے فائر کیا گیا جس کے ذمہ دار تینوں افسران کو بطور سزا برطرف کیا جاتا ہے۔

انکوائری کمیٹی کی صدارت ایئر وائس مارشل آر کے سنہا اور اسسٹنٹ وائس چیف آف ایئر اسٹاف نے کی تھی۔ رپورٹ کی روشنی میں تینوں افسران کی برطرفی کے احکامات بھی جاری ہوگئے۔

یاد رہے کہ 9 مارچ کی رات کو میاں چنوں میں بھارتی میزائل گرا تھا۔