اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پیرس:ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج ہوگا، پاکستان کےگرے لسٹ سے نکلنے کےامکانات روشن

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 2روزہ اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان تمام نکات پر عمل درآمد کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کریں گی ۔

یادرہے کہ پاکستان کا نام 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور27 نکات پر عمل درآمد کیلئے ایکشن پلان دیا گیا، بعد ازاں پاکستان کو مزید 7 اور پھر 6 نکات پرعمل درآمد کرنے کا کہا گیا تھا، ان نکات پرعمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے ایف اے ٹی ایف کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، وفد کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان پر امید ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔
اجلاس میں انٹرپول، آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے حکام سمیت 206 تنظمیوں کے وفود شرکت کریں گےجبکہ جعلی کمپنیوں اور دوسرے طریقوں سے ناجائز فنڈز کی منی لانڈرنگ روکنے کا جائزہ لے کر اس سلسلے میں رہنمائی بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔