اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چین میں موت کا احساس دلانے والا خوفناک پارک

شینزن: اسے تفریحی پارک کا سب سے خطرناک اور عجیب و غریب پہلو کہا جاسکتا ہے کہ چین کے ایک تھیم پارک میں ڈیتھ سیمولیٹر نامی ایک عمارت بنائی گئی ہے جہاں لوگ موت، تدفین اور دوبارہ زندگی کا تجربہ کرسکتے ہیں۔یہ ایک طرح کی رائڈ ہے جسے ’’دی کریمیٹر‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں جاتے ہوئے لوگوں کو گرم ہواؤں اور روشنیاں دکھائی جاتی ہیں۔ یہ رائڈ ’’ونڈوز آف دی ورلڈ‘‘ نامی پارک میں تعمیر کی گئی ہے۔ اس خوفناک عمارت میں جاکر جوں ہی آپ تابوت میں لیٹتے ہیں ایک بیلٹ کے ذریعے وہ کھسکنا شروع ہوجاتا ہے اور تابوت ایک کمرے میں جاتا ہے جہاں قابلِ برداشت گرم ہوا ہوتی ہے اور نقلی شعلے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ اس دوران پورے کمرے میں چیخیں اور آہیں گونجتی ہیں جو ہر شخص کو پسینہ پسینہ کرنے کے لیے کافی ہوتی ہیں۔اس میں بیٹھنے والے اکثر افراد کہتے ہیں کہ وہ دوبارہ اس میں نہیں بیٹھیں گے اور بعض لوگوں نے اسے بہت خوفناک کہا ہے کیونکہ گرمی کے چیمبر میں 40 درجے سینٹی گریڈ تک گرمی ہوتی ہے۔ یہ تابوت مختلف چیمبر سے ہوتے ہوئے ایک مصنوعی رحم مادر سے گزرتا ہے جہاں سے باہر آنے کے عمل کو نئی پیدائش کا نام دیا گیا ہے۔ موت کے اس چیمبر کا ٹکٹ پاکستانی 7 ہزار روپے ہے اور اس کا مقصد زندگی کی قدر بیان کرکے لوگوں کو زندگی کی قدر سکھانا ہے۔