اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آئی سی سی نے ٹرانس جینڈر خواتین کے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹرانس جینڈر خواتین جن میں مردوں کی طرح بلوغت کے اثرات پائے گئے ہوں ان کے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق خواتین ٹرانس جینڈرز کے انٹرنیشنل کرکٹ پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور اور اگلے دو سال میںاس پالیسی کا مکمل طور پر جائزہ لیا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق گورننگ باڈی نے 9 ماہ کی مشاورت کے بعد یہ تجویز کیا کہ خواتین کےمقابلوں میں خواتین کی شمولیت، انکی عزت نفس اور حفاظت یقینی بنائی جائے۔

بھارت میں پہلے مرد نے آپریشن کے بعد بچے کو جنم دے دیا

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف الارڈس کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی کے مطابق اولین ترجیح انٹرنیشنل اسپورٹس سے وابستہ خواتین کھلاڑیوں کی سالمیت اور حفاظت ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں ہرکرکٹ بورڈ اپنی سطح پر خود فیصلے کرنے کا مجاز ہوگا۔

یاد رہے کہ کرکٹ کے علاوہ دیگر اسپورٹس میں بھی ٹرانس جینڈر خواتین کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہو چکی ہے۔

جون 2022 میں سوئمنگ کی گورننگ باڈی نے بھی ٹرانس جینڈر خواتین کے سوئمنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائدکر دی تھی۔