اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

غزہ میں کل سے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔

قطری ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے مطابق کل دوپہر کے وقت غزہ کا کنٹرول حماس کے حوالے کیا جائےگا، اس دوران 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مطابق 4 روزمیں 50 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح تک تنازع کے فریقین اور مصری حکام سے مشاورت کا سلسلہ دوحہ میں جاری رہا اور یہ ملاقاتیں مثبت ماحول میں ہوئیں۔

حماس اور اسرائیل کےدرمیان عارضی جنگ بندی کامعاہدہ ہوگیا

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں کو غزہ سے باہر لے جانے والے روٹ کے بارے میں سکیورٹی وجوہات کے باعث نہیں بتا سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بھی غزہ کے قیدیوں کو رہا کیا جائے گا تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی جا سکتی ۔

ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ ان یرغمالیوں کو کس روٹ سے اسرائیل اور غزہ میں منتقل کیا جائے گا۔