اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

معروف اداکار نثار قادری انتقال کرگئے

سینئیر اداکار نثار قادری انتقال کرگئے، ان کی عمر 82 برس تھی، مرحوم نے اسلام آباد سے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

نثار قادری نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1966 میں نشر ہونے والے ڈرامہ دیواریں سے کیا۔

انہوں نے ٹی وی، فلم، تھیٹر اور ریڈیو ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے، نثار قادری اپنی ذات میں اداکاری کا ایک انسٹی ٹیوٹ تھے۔

انہیں2016میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا، انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوی اور 3 بچے چھوڑے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کل صبح راولپنڈی میں ادا کی جائیگی۔

عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ بابر اعوان اور فواد چوہدری سے بچ کر: نعیم بخاری

نثار قادری کےہر ڈرامے کو و ملک بھر میں مقبولیت ملی تاہم ڈرامہ سیریل ”ایک حقیقت ایک افسانہ ”میں ان کے تکیہ کلام ماچس ہوگی آپ کے پاس“؟ کو جیسی آفاقی شہرت ملی ۔

نثار قادری کے دیگر ڈراموں میں خواہشیں، آتش، پورے چاند کی رات، آدھی دھوپ، اضطراب، انگار وادی، نجات، بہادر علی، کاروان اور سمندر شامل ہیں۔