دنیا بھر میں موسم شدید سرد، امریکہ کو برفانی طوفان کا سامان

دنیا کے کئی ممالک میں موسم شدید سرد ہو گیا ہے، امریکی ریاست نبراسکا کو برفانی طوفان کا سامنا ہے۔

متعدد شہروں میں 1 فٹ سے زیادہ برف پڑ رہی ہے، سڑک پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے، دوسری جانب چینی دارلحکومت بیجنگ میں بھی سردی کی لہر سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے، مسلسل 12 دنوں سے پارہ صفر سے اوپر نہیں گیا۔

سعودی کمپنی کو سونے کے نئے ذخائر مل گئے

خون جما دینے والی سردی کا 70 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، ادھر یو کرینی دارلحکومت کیف میں بھی برفباری کا آغاز ہو گیا، برف کے گالوں نے کرسمس کی چھٹیوں کا مزہ دوبالا کر دیا۔