اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

غزہ میں اب تک 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچے مارے جاچکے ہیں، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ میں اب تک 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچے مارے جاچکے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کانگریس اجلاس میں شریک تھے جس میں رکن کانگریس روکھنا نے ان سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مارے جانیوالے فلسطینیوں کے بارے میں پوچھا۔

امریکی وزیر دفاع نے تصدیق کی کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچے مارے جاچکے ہیں۔

latest urdu news

رکن کانگریس نے کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اس حوالے سے اعداد و شمار نہیں دے سکے ہیں کہ امریکا نے اب تک کتنا جنگی سازوسامان اسرائیل کو منتقل کیا ہے، اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ جب ہم جنگی سازو سامان اپنے اتحادیوں کو فراہم کرتے ہیں تو وہ اسے جوابی ردعمل میں استعمال کریں گے۔