اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

میرے خلاف پاکستانی اور مسلمان ہونے پر مہم چلائی جارہی ہے، میئرلندن

لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اور مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے اور 2016 میں زیک گولڈ اسمتھ نے انکے خلاف اسلاموفوبک حملوں کی بنیاد رکھی۔

میئر لندن نے کہا زیک گولڈ اسمتھ نے میرے خلاف پاکستانی اور مسلمان ہونے پر نسل پرستانہ مہم چلائی۔

2016 کیطرح پھر میرے خلاف نسل پرستانہ مہم شروع کردی گئی ہے، مجھے پاکستانی اور مسلمان کہہ کر لوگوں کو ووٹ دینے سے ڈرایا جائےگا۔

latest urdu news

سویلا بریور بتائیں کہ مسلمان کون سے شعبوں پر قابض ہوئے ہیں، نسل پرستی دیکھ کر سیاست سے دور نہ ہوں بلکہ اسکا حصہ بنیں، میئر لندن نے کہا کہ مشکلات کے باوجود لندن میں جرائم کی واردتوں کو نیچے لائے ہیں۔