اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,544FansLike
9,992FollowersFollow
566,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

امریکی طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

واشنگٹن، امریکا کی ریاست ٹینسی میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ ریاست ٹینیسی کے دارلحکومت نیش ول میں پیش آیا جہاں سنگل انجن طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جبکہ 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

نیش وِل کے جان ٹیون ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور کو پائلٹ کی طرف سے پیغام موصول ہوا تھا ان کے طیارے کا انجن اور پاور فیل ہو رہی ہے اور اسے ہنگامی لینڈ کرنے کی اجازت درکار ہے۔

latest urdu news

نیش وِل فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ ہائی وے کے قریب گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں جہاز کے پائلٹ سمیت تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔