اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پہلی افطاری اور ہری مرچوں سے بنے پیری بائٹس، جو کھائے بھول نہ پائے

ہری مرچوں کے پکوڑے بہت بناچکی ہیں تو آج افطار میں ان سے کچھ نیا بنائیں اور مزے سے سب کو کھلائیں۔

ترکیب:

ہری مرچوں کو دھو کر بیچ میں ایک کٹ لگا کر ایک پیالے میں رکھ دیں اور اس میں گرم پانی اور سرکہ ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں۔

چکن کے ریشے کرلیں، پھر اس میں 2 چمچ کریم، ایک کپ مایونیز، دو چمچ مکھن، کالی مرچ، لال مرچ، زیرہ، دھنیا پاؤڈر، نمک اور ایک لیموں کا رس ڈال کر مکس کرلیں اب اس میں چکن کو ہری مرچوں میں بھر لیں۔

ایک انڈا پھینٹ لیں اور ہری مرچوں کو انڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کرمز لگا کر اچھی طرح آئل میں فرائی کرلیں۔

لیجیے ہری مرچوں سے بنی ایک نئی ڈش تیار ہے، افطار کیلئے، بس اسے کیچپ یا سوسز کیساتھ سرو کیجئے۔