اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ایث منی ٹرانسفر اور حبیب میٹرو بینک کی مشترکہ کمپین کی اختتامی تقریب

ایث منی ٹرانسفر (ACE Money Transfer) اور حبیب میٹرو بینک (Habib Metro Bank) کی مشترکہ کمپین کی اختتامی تقریب کا انعقاد پرل کونٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں کیا گیا۔ جس میں حبیب میٹرو بینک کے پریذیڈنٹ خرم شہزاد خان اور کمپین ایمبیسڈر اداکار حمزہ علی عباسی نے شرکت کی۔ یہ کمپین یو کے، یورپ، کینیڈا اور آسٹریلیا سے ایث منی ٹرانسفر کے ذریعے حبیب میٹرو میں اپنے پیاروں کو رقوم بھیجنے والے کسٹمرز کے لیے یکم جنوری سے 15 فروری تک پیش کی گئی۔

اس شاندار تقریب کے موقع پر 3 خوش نصیب ونرز نے اپنی ٹیوٹا گرینڈے کار کی چابیاں وصول کرتے ہوئے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

تقریب میں ایث منی ٹرانسفر (ACE Money Transfer) اور حبیب میٹرو بینک (Habib Metro Bank) کی مینجمنٹ، معززین علاقہ بالخصوص ”جوائنٹ مارکیٹنگ کمپین“ کے ایمبیسیڈر اور معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے شرکت کی، حمزہ علی عباسی نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ دونوں کمپنیز قانونی طریقوں سے ترسیلات زر کے فروغ میں ایک مثبت کردار ادا کررہی ہیں اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں بذات خود اس کمپین کا حصہ ہوں۔

معروف گلوکار فرحان سعید نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے حاضرین کو متوجہ کرنے کیساتھ ساتھ تقریب کو مزید بارونق بنا دیا۔

تقریب میں حبیب میٹرو بینک(HABIB METRO BANK) کے صدر اور سی ای خرم شہزاد خان، ہیڈ ساؤتھ اینڈ ایف آئی حبیب میٹرو بینک(HABIB METRO BANK) سعید اطہر احمد، ہیڈ گلوبل ریمیٹنس حبیب میٹرو بینک محمد مجتبیٰ عسکری، ایث منی ٹرانسفر(ACE MONEY TRANSFER) کے ایگزیکٹو ہیڈ اینڈ فنانس نقاش حفیظ اور ایگزیکٹو ہیڈ بزنس رضا ملک سمیت دونوں کمپنیز کی مینجمنٹ موجود تھی۔