شہری کے دماغ سے زندہ کیڑادریافت

کچا گوشت کھانے والے ایک امریکی شہری کے دماغ سے ڈاکٹرز نے زندہ طفیلی کیڑے کو دریافت کرلیا۔

52 سالہ شخص کئی ہفتوں سے مائیگرین کی شکایت کے بعد فلوریڈا میں اسپتال سے رجوع کیا جہاں سی ٹی اسکین میں ڈاکٹروں نے دماغ میں متعدد سیال بھرے خلا دریافت کیے، ماہرین کو لگا کہ یہ پیدائشی فاسد مواد ہے جسکے بعد مریض کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

latest urdu news

محققین نے بتایا کہ کچے گوشت کھانے کی عادت کے باعث یہ ٹیپ ورم جسم میں داخل ہوکر دماغ تک پہنچا ہوگا۔

ٹیپ ورم کی دریافت کے بعد مریض کو ورم کش اور کیڑوں سے نجات دلانے والی ادویات کا استعمال کرایا گیا اور وہ صحتیاب ہوگیا۔