پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی:ملزم کو 7 ماہ قید کی سزا

لاہور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو سزا سنادی۔

فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 7 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے کہا کہ شوہر نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کیلئے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے لیکن شوہر نے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی۔

latest urdu news

ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر 7 ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے، ملزم اگر 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔