اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رمضان میں صرف ایک عمرہ کی اجازت ہوگی

سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں نئی عمرہ پالیسی متعارف کرادی جس کے تحت صرف ایک مرتبہ ہی عمرے کی اجازت ہوگی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں دو یا دو سے زیادہ عمرے کرنے کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

اب رمضان میں صرف ایک ہی عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ وزارت نے وضاحت کی کہ اس پابندی کا مقصد لوگوں کی بھیڑ کو کم کرنا اور زیادہ تر افراد کو اس ماہِ مقدس میں عمرہ کرنے کا موقع دینا ہے۔

latest urdu news

سعودی حکومت کے مطابق ایک ہی شخص کی طرف سے دوسرے عمرے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی کوشش کی صورت میں، ایک پیغام لکھا ہوا نظر آئے گا کہ ’پرمٹ کا اجراء ناکام‘ ہوگیا ہے۔

اسی لیے ہر کسی کو عمرہ کا موقع فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب کی حکومت رمضان میں صرف ایک بار ہی عمرے کی اجازت دے گی۔