اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

افطاری کے دسترخوان کی رونق چناچاٹ

آج کی افطار کیلئے چنا چاٹ کی اس ریسیپی کو آزمائیں اور تعریفیں سمیٹیں

اجزاء:

چنے دو کپ (ابلے ہوئے)،

پیاز ایک عدد (درمیانہ)،

تیل دو کھانے کے چمچے،

ہری مرچ دو عدد (باریک کاٹ لیں)،

دھنیا،

پودینہ تھوڑا سا،

انار دانہ اور زیرہ آدھا آدھا چائے کا چمچ،

نمک حسب ذائقہ،

چاٹ مصالحہ اور کٹھائی آدھا آدھا چائے کا چمچ،

کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ،

پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ،

املی کا پانی آدھا کپ۔

ترکیب:

گرم تیل میں آدھی پیاز ڈال کر نرم کرلیں، دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں، پھر زیرہ، انار دانہ، نمک، چاٹ مصالحہ، کٹی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی کٹھائی، چنا اور املی کا پانی ڈالیں اور چولہے سے اتارلیں۔

کچی پیاز ڈال کر مکس کرلیں اور پلیٹ میں نکال کر پیش کردیں۔

latest urdu news

افطاری کے لیے چنا چاٹ تقریباً ہر گھر میں ہی تیار ہوتی ہے، یقیناً آپ نے اس سے پہلے بھی چنا چاٹ کھائی ہوگی مگر اس ترکیب سے ایک بار ضرور بنا کر دیکھیں، جہاں بھی یہ چنا چاٹ بھجوائیں گی، وہ ضرور آپ کے گرویدہ ہوجائیں گے۔