اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ جنوبی کوریا کے موقع پر بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے شارٹ رینج بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جو اس نے مشرقی سمندر کی جانب سے فائر کیے۔

امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کی طرف کچھ بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

جاپانی کوسٹ گارڈز نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کی اور کہا کہ میزائل پہلے ہی اپنے ہدف پر گرچکے ہیں۔

latest urdu news

شمالی کوریا نے اس حوالے سے امریکا اور جنوبی کوریا کو خبردار بھی کیا تھا کہ وہ اس طرح کی مشترکہ فوجی مشقوں کی بھاری قیمت ادا کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں ہونے والی ان مشقوں میں حصہ لینے کے لیے 27 ہزار امریکی فوجی وہاں موجود تھے۔