اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب کا 4480 ارب روپے کا ضمنی بجٹ منظور

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے 4480 ارب روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی۔

چیف سیکریٹری اور سیکریٹری فنانس نے وزیرِ اعلیٰ کو بجٹ دستاویز پیش کیں جس پر مریم نواز نے دستخط کر دیے۔

ترقیاتی بجٹ 655 ارب روپے اور سماجی تحفظ سے متعلق اقدامات کا بجٹ 20 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔

صحت کے لیے 473.6 ارب روپے اور تعلیم کے لیے 596 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

latest urdu news

لوکل گورنمنٹ کے لیے 127.7 ارب روپے، رمضان پیکیج کے لیے 30 ارب روپے، مفت کتابوں کی فراہمی کے لیے 11 ارب روپے۔

بجٹ میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے لیے 12.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔