اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,622FansLike
9,980FollowersFollow
562,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آصف زرداری کے بیٹے کی طرح ہوں: فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کیلئے بیان بازی عوام کی تقدیر سے کھیلنا ہے۔

آئی ایم ایف سے متعلق کوئی بھی چیز سیاسی جماعت سے منسلک نہیں۔ آصف زرداری کے بیٹے کی طرح ہوں۔ ابھی کوئی پارٹی جوائن نہیں کی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جب پارٹی اور چیزیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں مجھے اس وقت نکالا گیا۔ پارٹی کی غلطیاں اور ناکامیاں تھیں، مجھے نکال دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی پارٹی میں 15، 14سال کام کیا۔ آزاد کا سیزن چل رہا ہے، جب پارٹی کا سیزن آئے گا تو پارٹی دیکھ لیں گے۔

latest urdu news

فیصل واوڈا نے کہا کہ جب چیزیں پوائنٹ آؤٹ کیں۔ آواز اٹھائی تو پارٹی نے نکال دیا۔

ابھی تک آزاد حیثیت میں ہوں، کسی پارٹی کو جوائن نہیں کررہا۔ 27 مارچ اور 2 اپریل اہم دن ہیں۔ جیت اور ہار الیکشن کے دن ہی معلوم ہوتی ہے۔