اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,305FansLike
9,980FollowersFollow
562,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈی سی اسلام آباد کے بعد چیف کمشنر کا بھی عدالتی احکامات ماننے سے انکار

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے بعد چیف کمشنر کیپٹن (ر) انوار الحق کا بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔

جسٹس بابر ستار نے چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار نے سی ڈی اے کی جانب سے شہریوں کے پلاٹوں کے ٹرانسفر پر پابندی کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کی جانب سے شہریوں کے پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

latest urdu news

جسٹس بابر ستارنے حکم دیا کہ چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق، ممبر اسٹیٹ طارق سلام مروت اور ڈی جی لینڈ آئندہ ہفتے پیش ہوں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہریوں کی پراپرٹیز کو قانون کے مطابق ٹرانسفر کرنا سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے۔

وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ نے عدالت میں بتایا کہ چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے ایف آئی اے کو جواز بنا کر سینکڑوں پلاٹوں کی ٹرانسفر روک دی تھی۔

واضح رہے کہ شہریوں نے چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کو بھی حکم عدولی پر توہین عدالت پر سزا سنائی تھی۔