اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

2 روز قبل پانی کی مین لائن میں گرنیوالی بچی کی لاش نکال لی گئی

کراچی ، 2 روز قبل گھگھر پھاٹک کے قریب پانی کی مین لائن میں گرنے والی بچی کی لاش نکال لی گئی۔

بچی کی لاش نکالنے کیلئے کیے جانے والے ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ کے غوطہ خور، ریسکیو رضاکار اور واٹر کارپوریشن کی ٹیم نے حصہ لیا۔

ایکسیئن واٹر کارپوریشن کے مطابق بچی کی لاش وقوعہ سے 2 کلومیٹر دور لائن سے ملی، اس وجہ سے اتوار سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پانی کی سپلائی بند تھی۔

latest urdu news

ایکسیئن واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ سپلائی بند ہونے کے باعث بن قاسم، فیوچر کالونی اور بھینس کالونی کے علاقے متاثر رہے جب کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔