اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، نواز شریف

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا۔

فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے (ن) لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سب مل کے پاکستان کو دوبارہ اپنے مقام پر لائیں گے، ہماری حکومت کو نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، قبضہ کرنے والوں نے ملک کیساتھ جو کیا، سب نے دیکھا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کیساتھ زیادتی ہوئی، ن لیگ کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے، ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، سب کو مل کر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا۔

latest urdu news