اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جعلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ 

لاہور، اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ملزمان کے وکیل برہان معظم ملک نے دلائل پہلے ہی مکمل کر رکھے ہیں۔

latest urdu news

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور محمد خان بھٹی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، ملزمان کیخلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے۔