اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

15سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والاملزم گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر ایس پی سول لائنز بلال محمود سلہری اور اے ایس پی وزیر آباد محمد رضا کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ سب انسپکٹر مختار باجوہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق احمد رضا نے لڑکی کو گلی میں اکیلے جاتے دیکھا تو اسے جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ جس پر مقامی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم احمد رضا کو گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ قبل ازیں بھی ملزم کے خلاف ایسے ہی ایک وقوعہ کی بابت تھانہ سوہدرہ میں مقدمہ درج رجسٹر ہے جس میں ملزم ایک سال جیل کاٹ چکا ہے۔

latest urdu news

اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزار دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی سرکوبی کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ سب انسپکٹر مختار باجوہ اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔