پی آئی اے نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

اسلام آباد، قومی ایئرلائن پی آئی اے نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے گروی رکھے گئے اثاثوں پر بینکوں سے معاملات طے پاگئے ہیں اور ٹرم شیٹ تیار کر لی گئی۔

بینکوں کیجانب سے رواں ہفتے این او سی جاری ہونے کا امکان ہے جس سے قومی ایئرلائن کے اثاثے واپس مل جائیں گے اور نجکاری ہوسکے گی، بینکوں کا قرضہ 10 سال تک واپس نہیں کیا جائے گا اور 12 فیصد کی شرح سے منافع دیا جائے گا جب کہ منافع بخش ادارہ بننے پر ڈیویڈنڈ سے بینکوں کا قرضہ واپس کیا جائے گا۔

latest urdu news

پی آئی اے کے 51 فیصد شیئرز کی نجکاری ہوگی اور پی آئی اے خریدنے والی پارٹی کو 51 فیصد سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔