پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

راولپنڈی، اڈیالہ جیل حکام نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی۔

اڈیالہ جیل حکام نے پی ٹی آئی کے 11 رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی ہے ان میں بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت، فیصل جاوید، زرتاج گل، عمیر نیازی اور دیگر شامل ہیں، دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سب گاڑیوں کو جانے دیا لیکن ہماری گاڑی روک دی گئی۔

latest urdu news

عمران خان سے ملنے کیلئے ہمیں 1 کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے، راستوں کی بندش کے حوالے سے ہم نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ہمیں دستاویزات ساتھ لیجانے کی اجازت دی جائے۔