اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,319FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وکلا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد، پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وکلا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس میں ممبران کور کمیٹی نے لطیف کھوسہ کے بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں پیش نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

کور کمیٹی اجلاس میں لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ قانونی امور پر ہدایات لینے اڈیالہ گیا تھا، لطیف کھوسہ کے مؤقف پر کور کمیٹی ممبران نے کہا کہ آپ کا مؤقف تسلی بخش اور آپ کے قد کے مطابق نہیں۔

latest urdu news

کیس میں پیش ہونے کی بجائے اڈیالہ جانا تھا تو درخواست لکھ کر جاتے، کورکمیٹی نے وکلا قیادت اور لیگل ٹیموں کو مکمل تیاری کیساتھ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کی۔