اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لندن چھوڑ کر مت جاؤ،میئر صادق خان کا پڑھے لکھے غیر ملکیوں کو پیغام

لندن(ویب ڈیسک)لندن کے میئر صادق خان نے وہاں رہنے والے غیر ملکیوں کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ لندن چھوڑ کر مت جائیں۔بی بی سی اردو کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں لندن کے میئر صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن ایک کثیر النسلی شہر ہے۔ یہاں مسلمان، عیسا ئی، یہودی، سکھ اور ہندو سب ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک متحد شہر ہے مگر بدقسمتی سے ریفرینڈم کے بعد اعداد و شمار اور لوگوں سے بات کرنے سے پتہ چلا ہے کہ نسل پرستی پر مبنی نفرت اور نسلی جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔صادق خان نے کہا کہ ’میں نے پولیس کمشنر سے بات کی ہے اور ہم ایسے جرائم کو برداشت نہیں کریں گے۔ اگر کسی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آ ئے تو انھیں فوراً پولیس کو اطلاع دینی چاہیے اور جو بھی ملوث ہوا انھیں سزا ملے گی۔برطانیہ کے یورپ سے نکلنے کے فیصلے کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا پیدا ہوگئی ہے اس سے لندن کے کاروبار پر بھی تو اثر پڑے گا؟اس سوال کے جواب میں صادق خان کا کہنا تھا کہ ’لندن پھر بھی ایک عظیم شہر رہے گا اور ہم پھر بھی سب کو خوش آمدید کہیں گے۔‘’میں قابل لوگوں کو کہوں گا کہ چھوڑ کر نہیں جائیں۔‘صادق خان کا کہنا تھا کہ ’میرے ڈپٹی میئر راجیش انڈیا سے ہیں، وہ جب اس ملک میں آئے تو ان کے پاس جیب میں صرف دو سو پاؤنڈز تھے اور آج وہ کروڑ پتی ہیں، کیوں؟ کیونکہ لندن میں آپ محنت کر کے اپنی زندگی بدل سکتے ہیں، راجیش کی طرح کا ٹیلنٹ ہمیں لندن میں چاہیے، اور دیکھیں لوگ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ انڈین اور پاکستانی نژاد بہترین دوست بن سکتے ہیں۔