اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

غداروں کو الگ قبرستان میں دفنایا جائیگا جن پر گزرنے والے لعنت بھیجیں گے، میئراستنبول

یونان / استنبول(ویب ڈیسک) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد فرار ہو کر یونان پہنچنے والے فوجی افسران کے خلاف مقدمے کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ استنبول کے میئر قادرتوپباش نے کہا ہے کہ ملک میں بغاوت کرنے والوں کیلئے قبرستانوں میں بھی کوئی جگہ نہیں، ان کی میتوں کو قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کیلیے ایک الگ قبرستان بنایا جائے گا جس کا نام غداروں کا قبرستان ہو گا اور گزرنے والے ان پر لعنت بھیجیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فوج کے آٹھ افسران کے خلاف یونان کے شہر الیگزانڈروپولی میں غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کیخلاف عدالتی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ یہ افسران ہفتے کے روز ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں پہنچے تھے۔ اگر ان فوجی افسران پر الزام ثابت ہو گیا تو انھیں پانچ برس تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ تقسیم اسکوائر پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے میئراستنبول قدیر توپباس نے کہاکہ بغاوت کرنے والوں کیلیے میں نے ایک جگہ مختص کرنے کا حکم دیدیا ہے جسے غداروں کا قبرستان کہا گیا ہے، نہ صرف قبرستان کے قریب سے گزرنے والے اس میں دفن افراد پر لعنت بھیجتے ہوئے گزریں گے بلکہ قبرستان آنے والے بھی انھیں ملامت کریں گے جس کی وجہ سے انھیں قبروں میں بھی چین و سکون نصیب نہیں ہو گا۔انھوں نے صوبہ بلیک سی کے علاقہ اورڈو کے میئر نے بھی عمومی قبرستانوں میں تدفین کی اجاز ت دینے سے انکارکردیا ہے جس پر ایک خاندان نے اپنے فرد باغی کو گھر کے صحن میں ہی دفن کیا، میں میئر اورڈو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ توپباس نے مزید کہاکہ باغی جہنم سے بھی نہیں بچیں گے، میرا یقین ہے کہ وہ جہنم سے نہیں بچ سکیں گے جبکہ ہم ان کو دنیا میں ناقابل برداشت بنا دیں گے۔ادھر جرمن وزیرِ خارجہ فرینک والٹر شٹائن مائرنے ترکی میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے اعلان پر ردِعمل میں کہاہے کہ ایمرجنسی صرف آخری اقدام کے طور پر لگانی چاہیے تھی اور اسے صرف اتنی مدت تک نافذ رہنا چاہیے جب تک اس کی ضرورت ہے۔ انھوں نے ترک حکومت پر زور دیا کہ اسے مجرموں کو نشانہ بنانا چاہیے، نہ کہ سیاسی حریفوں کو۔ ویانا میں آسٹریاکی حکومت نے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ترک سفیر کو وضاحت کیلیے طلب کرلیا۔