اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مصباح اور یاسر نے اپنے نام لارڈز آنر بورڈ پر درج ہوتے دیکھ لیے

لندن(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں نے اپنے نام لارڈز آنر بورڈ پر درج ہوتے دیکھ لیے۔انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سنچری میکر مصباح الحق اور 10شکار کرنے والے یاسر شاہ کو منتظمین نے خصوصی طور پر دعوت دی تھی، دونوں کرکٹرز کے سامنے ہی ان کے نام بورڈ پر درج کیے گئے۔ اس موقع پر مصباح الحق نے کہاکہ محسن حسن خان، سنگا کارا، راہول ڈریوڈ اور مائیکل کلارک جیسے شہرہ آفاق کرکٹرز کی فہرست میں جگہ ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔پاکستان کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنا زندگی کا یادگار موقع رہا۔ یاسر شاہ نے کہا کہ انگلینڈ میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملا اور شاندار کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا، پاکستان اور اپنے لیے اعزاز پانے پر بہت خوش ہوں۔