اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حجاج اکرام 2016 کی سہولیات کے لیے سعودی گورنمنٹ کی جانب سے مکہ میٹرو منصوبہ مکممل کر لیا گیا

مکہ المکرمہ (نیوز الرٹ رپورٹ/میر رفاقت اسلام بٹ ) حجاج اکرام 2016 کی سہولیات کے لیے سعودی گورنمنٹ کی جانب سے مکہ میٹرو منصوبہ مکممل کر لیا گیا ہے لاکھوں فرزندان اسلام ہر سال کی طرح امسال بھی منی، مزدلفہ ، عرفات کے سفر پر میٹرو ٹرین پر سفر کر کے سہولیات سے مستفید ہوں گے عرفات ڈیپورٹ سے لے کر منی جمرات تک 18 کلو میٹر میٹرو منصوبہ مکممل کیا گیا ھے عرفات میں 3 مزدلفہ میں 3 اور منی،جمرات میں 3 /3 ریلوے اسٹیشن قائم کیے گے ہیں جبکہ ہر ریلوے اسٹیشن پر ایک ویٹنگ ایریا اور ایک بورڈنگ ایریا قائم کیا گیا ھے دنوں ایریامیں 3/3 ہزار حجاج قیام کرسکیں گے جبکہ 3 ہزار حجاج ٹرین کے اندر موجود ہوں گے ٹرین ہر 70 سکینڈ کے بعد اسٹیشن پر موجود ھو گی جبکہ مجموعی طور پر 72 ہزار حجاج فی گھنٹہ سفر کریں گے اس سال حجاج اکرام کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے3 ہزار سے زائد عارضی سٹاف بھرتی کیا گیا ھے جو 9 ریلوے اسٹیشنز پر مختلف مقام پر خدمات سر انجام دے گا 18 کلو میٹر کے میٹرو منصوبے پر ملائشیاکے تجربہ کار اسٹیشن ماسٹر تعینات کیے گے ھیں گزشتہ روز پاکستان ۔ انڈیا۔ بنگلہ دیش سے آئے حجاج اکرام کے مختلف وفود نے منی ۔مزدلفہ اور عرفات کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اس دوران حجاج اکرام نے سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان بن عبدالعزیز کو میٹرو ٹرین سروس مہیا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا حجاج نے مزید کہا کے سعودی شہریوں کا حجاج اکرام سے حسن سلوک بہترین مثال ہے جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا پاکستانی گروپ میں موجود ایک ننھے منھے حاجی عبدالرافیع سعید انور بٹ نے کہا کے ٹرین کے سفر سے منی ۔مزدلفہ اور عرفات کا سفر آسان ہو گا اور ہم بچے تھکیں گے بھی نہیں ۔ یاں یہ امر قابل زکر ہے کہ میٹرو ٹرین منصوبہ 22 ماہ میں مکممل کیا گیا ہے پہلے اس کے انتظامات چائنہ کے پاس تھے جبکہ امسال ملائیشیا اپنی خدمات سر انجام دے رہا ھے۔۔۔IMG-20160815-WA0007
IMG-20160815-WA0008