کیلیفورنیا میں خاتون کا مکان چوری ہوگیا

کیلفورنیا(ویب ڈیسک)امریکا میں راتوں رات ایک خاتون کا گھر چوری ہوگیا جس کی مالیت پاکستانی 50 لاکھ روپےتھی۔کیلیفورنیا کی رہائشی خاتون میلنڈا کرکٹن ایک گلوکارہ ہیں اور ان کا گھر مغربی سیکریمینٹو میں ہے، ان کا متحرک گھر پہیوں پر قریبی گیراج کے باہر زیرِ تعمیر تھا کہ ایک صبح وہ اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔ ان کا پورا مکان غائب ہوچکا تھا۔ اس گھر کی چوڑائی 8 فٹ اور لمبائی 33 فٹ ہے اور اب تک وہ اس پر 50 ہزار ڈالر خرچ کرچکی ہیں۔موسیقار اور گلوکارہ میلنڈا بے گھر افراد کی خدمت بھی کرتی ہیں اور غالباً یہ مکان اسی لیے تعمیر کیا جارہا تھا۔ تاہم 3 گھنٹے بعد 2 کلومیٹر دور ان کا مکان دوبارہ نظر آیا جسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ ایک انوکھا کیس ہے جس میں مکان ہی چوری ہوگیا ہے جسے 2 سال سے بنایا جارہا تھا۔چوروں نے اس کا لاک توڑا اور زنجیر بھی اتاری اور گھر کو غالباً کسی گاڑی کے ساتھ باندھ کر لے گئے تھے جسے اس سال تک مکمل ہونا تھا۔خاتون کے مطابق وہ مکان کے قرض اور اخراجات سے بچنا چاہتی تھیں اور اسی لیے موبائل مکان بنارہی تھیں وہ اسے کسی مناسب جگہ رکھنے کی راہ دیکھ رہی تھیں۔ مکان غائب ہوتے ہیں میلنڈا نے بہت سے لوگوں سے رابطہ کیا جن میں ایسے مکان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں لیکن انہیں اپنے گھر کا سراغ کہیں سے نہ ملا۔