اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افریقی طالب علم دہلی میں ہلاک۔ ایک ملزم کو گرفتارکرلیاگیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) معمولی تقرار پر افریقی طالبعلم کو پتھر اور اینٹیں مار مار کر جاں بحق کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افریقی طالبعلم اپنے دوست سے ملنے جا رہا تھا کہ راستے میں چند افراد سےمعمولی تلخ کلامی ہوئی اور افریقی طالبعلم کوبے دردی سے پتھر اور اینٹیں مار مار کے جاں بحق کر دیا گیا۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ مقتو ل کا 20 میٹر تک پیچھا کیا گیا اوراس کے بعد حملہ آوروں نےاسے بے دردی سے مار ڈالا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کےمقتول کےسراورچہرے پرزخم کےنشانات ہیں۔دہلی پولیس نے ہفتے کی صبح ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا اوراس کے علاوہ قریبی علاقوں میں نصب سی سی ٹی و ی کیمروںسےکچھ اہم شواہد حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، مشتبہ افراد مقامی لوگوں میں سےبھی ہو سکتا ہے