اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ترک صدر کا نواز شریف کو ٹیلی فون، آپریشن کی کامیابی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں:طیب اردوان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک صدر طیب اردوان نے وزیر اعظم پاکستان کوٹیلی فون کر کے انکی خیریت دریافت کی ۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے نواز شریف کو فون کیا اور انکے آپریشن کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ وہ وزیرا عظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم نواز شریف نے نیک خواہشات پر ترک صدر کا شکریہ اداکیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم میرے لئے دعا کر رہی ہے اس لئے ان کا شکر گزار ہوں ۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ فی الحال کوئی پیچیدگی نہیں ہے اور اللہ بہت جلد صحت دے گا ۔