اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہندوستانی فوج کےاسلحہ ڈپو میں آتشزدگی, 2 افسروں سمیت 20 ہلاک

ممبئی: ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگ پور کے قریب واقع فوج کے ایک اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے کے نتیجے میں2افسروں سمیت 20 ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ضلع واردھا کے قریب پلگاؤں کے علاقے میں فوج کے مرکزی اسلحہ ڈپو میں آگ پیر اور منگل کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے کے قریب لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی شدت اختیار کرلی۔ضلع واردھا کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر سمیتا پٹیل نے اے ایف پی کو بتایا کہ واقعے میں 2 افسروں سمیت 20 ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے بعد اسلحہ ڈپو میں متعدد دھماکے ہوئے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا جبکہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب قریبی قصبوں اورگاؤں میں رہائش پذیر ہزاروں خاندانوں کا علاقے سے انخلاء کرالیا گیا ہے۔