اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ایم اے ضلع خوشاب کے نو منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا حلف برداری کی پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹرملک وقار)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے نو منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا حلف برداری کی پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی اور ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پی ایم اے کے عہدیداروں ‘ ارکان ‘ محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین کے علاوہ وکلاء‘ صحافیوں ‘ تاجروں ‘ صنعت کاروں سمیت عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے پی ایم اے کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمود احمد زبیری‘ جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر رائو گلزار یوسف ‘ سیکرٹری فنانس ڈاکٹر مختار سرور نیازی ‘ سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عبید اﷲ نیازی جبکہ ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے پی ایم اے کے نو منتخب سینئر نائب صدر ڈاکٹر مقبول حسین‘ نائب صدر ڈاکٹر راجہ ربنواز ‘ لیڈی ڈاکٹر عطیہ عمران اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غنی مسعود عالم سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانِ خصوصی سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ قیادت دراصل خدمت کا نام ہے اور میں توقع رکھتا ہوں کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کی نئی قیادت خدمت کے جذبے کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کا شمار پنجاب کے پسماندہ ترین ضلع میں ہوتا ہے بالخصوص یہاں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔ انشاء اﷲ 2017ء میں اس پسماندہ ضلع کو وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے ہیلتھ پروگرام میں شامل کر لیا جائے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے فنڈز منظور کئے جا چکے ہیں بہت جلد ضلع خوشاب کے اس اہم ترین ادارے کو اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمود احمد زبیری نے کہا کہ ڈاکٹروں کا کام امراض کی تشخیص اور مریضوں کا علاج ہے اس ضمن میں وسائل مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ضلع خوشاب میں وسائل کے فقدان کے باعث ڈاکٹروں کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ظالمانہ بائی لاز ناقابل برداشت ہیں اگر یہ بائی لاز ہم پر زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہونگے۔ پی ایم اے کے سابق صدر ڈاکٹر سرفراز احمد سیال نے کہا کہ اُنھیں گذشتہ دو سالوں میں ضلع خوشاب میں ڈاکٹروں کے حقوق کے تحفظ اور اُنھیں مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا اُنھوں نے بتایا کہ ضلعی ہسپتال جوہرآباد کی اپ گریڈیشن کیلئے صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا کی جدوجہد لائق تحسین ہے۔ پی ایم اے کے نو منتخب جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غنی مسعود عالم کا کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت محکمہ صحت کے اداروں میں انتظامی افسران کی تعیناتی ناقابل برداشت ہے۔ محکمہ صحت میں صرف انہی افسران کو تعینات کیا جائے جو میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ ہو حتیٰ کہ چیف سیکرٹری بھی ڈاکٹر ہی ہونا چاہیے۔ تقریب کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر قاضی آصف محمود اور پی ایم اے کے سابق صدر ڈاکٹر سرفراز احمد سیال کو اُن کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں شیلڈیں بھی دی گئیں۔