اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بلجیم کے سنئیر رہنما غلام ربانی کو پاکستان تحریک انصاف بلجیم کا کوآرڈنیٹر مقرر کردیا گیا

برسلز (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف اوورسیز یو کے سیکرٹری جنرل مسٹر اعزاز آصف نے پی ٹی آئی بلجیم کے سنئیر رہنما غلام ربانی المعروف بابو بهائی کو پاکستان تحریک انصاف بلجیم کا کوآرڈنیٹر مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا. اور انہیں پی ٹی آئی بلجیم کی نئی باڈی ترتیب دینے اور نئے انتخابات سے متعلقہ بریفینگ دیتے ہوئے عندیہ دیا کہ برسلز یورپی یونین کا ہیڈ کوارٹر ہے جو اس وقت پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے لہذا پارٹی قواعد و ضوابط کے مطابق تنظیم سازی کا عمل شروع کیا جائے. پی ٹی آئی بلجیئم کے سنئیر رہنما غلام ربانی المعروف بابو بهائی نے پی ٹی آئی بلجیم کے کوآرڈینٹر کی حیثیت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خود کش حملوں اور دهماکوں پر تشویش ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کی حفاظت اور ملک کی سلامتی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں. دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی میں ملوث افراد کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک سی پیک کو ناکام کرنے کے لیے مزموم کاروائیاں کروانے میں مگن ہیں. جس کا خمیازہ حکومت کی بجائے معصوم عوام کو اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ادا کرنا پڑ رہا ہے. غلام ربانی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک کی بگڑتی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فول پروف سیکورٹی اور مثبت اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ملک کی جڑوں کو مضبوط کریں. مگر افسوس کہ ساتھ یہ بات کرنی پڑ رہی ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور صدر پاکستان ممنون حسین کی طرف سے صرف میڈیا پر مزمتی بیان جاری کیے گئے اسکے علاوہ کوئی مثبت کارروائی نظر نہیں آئی. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے لہٰذا عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا قلمدان سونپیں. جو پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ صفوں پر استوار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. انهوں نے 80 لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہونے کی ضرورت پر زور دیا. اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی آئندہ انتخابات میں موثر کردار ادا کرنے کے لئے پی ٹی آئی کو مضبوط کریں. مزید برآں انہوں نے پی ٹی آئی بلجیم کی تنظیم نو کے لئے پارٹی ممبران سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا. انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بلجیئم نے ہمیشہ ہی فعال کردار ادا کیا ہے اور جمہوری طریقہ کار کے ذریعے پارٹی صدر اور دیگر عہدیداروں کا انتخاب کیا جاتا ہے. تاکہ ممبران اپنی رائے اور ووٹ کے ذریعے اہل قیادت کا انتخاب کریں. انہوں نے کہا کہ بہت جلد پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اعلان کر دیا جائے گا. جس کے ذریعے پارٹی کے دیگر امور مشاورت کے ذریعے عمل میں لائے جائیں گے.