اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,764FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے حوالے سے مثبت پیش رفت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے حوالے سے انتہائی مثبت پیش رفت ہوئی ہے ،فیس انتظامیہ نے اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے پاکستان کی جانب سے تحفظات سے متعلق آگاہ کیے جانے پر جوابی مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ گستاخانہ موادسے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں،باہمی مشاورت اور ڈائیلاگ سے مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں ۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہناتھا کہ فیس بک انتظامیہ نے پی ٹی اےسے رابطے کیلئے فوکل پرسن بھی نامزدکردیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے آخری حد تک جانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کیلئے ہر آپشن استعمال کریں گے۔