کرسٹیانو رونالڈو نے ایک سال میں 87.5 ملین یورو کما کر لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک) رئیل میڈرڈ کے پرتگالی سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے آمدنی میں لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے فٹ بالر بن گئے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے آمدنی میں اپنے قریبی حریف لیونل میسی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے اور 17-2016 میں 87.5 ملین یورو کے ساتھ سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے فٹ بالر ثابت ہوئے جبکہ میسی کی اس عرصے میں آمدنی 76.5 ملین یورو رہی۔ اس فہرست میں میسی کے برازیلین ٹیم میٹ نیمار 55.5 ملین یورو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ رئیل میڈرڈ کے گیریتھ بیل 41ملین یورو کے ساتھ چوتھے، ارجنٹائن کے ایزکوئیل لاویزی 28.5 ملین یورو کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔