اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الریاض: قومی وطن پارٹی کے زیراہتمام یوم پاکستان کی شاندارتقریب

الریاض(عابد شمعون چاند) قومی وطن پارٹی اوورسیز ونگ کی جانب سے دارالحکومت ریاض میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں قائم مقام سفیر پاکستان حسن وزیر اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد کے علاوہ سعودیہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی، سفارتخانہ پاکستان کے اعلی افسران اور صحافیوں نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے جس کی بنیادوں میں ہمارے آبائو اجداد کا خون شامل ہے اور پاکستان کو ہم سب نے ملکر آگے لیکر چلنا ہے، قائم مقام سفیر پاکستان حسن وزیر نے کہا کہ پاکستانی قوم شاندار صلاحیتوں کی مالک ہے، یہ یکجا ہو تو دنیا بھر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے یہاں کے قانون کا احترام ہمارا اخلاقی فرض ہے۔ مہمان خصوصی آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر تھے آج ہمیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قائداعظم کے افکار پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کی بہتری کا باعث بن سکتے ہیں، ہم آزاد ملک کے آزاد شہری ہیں پاکستان کی قدر کریں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر طرح کی نعمت سے نوازا ہے اور ہر طرح کے قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بھی پڑھے گئے تقریب میں جن مقررین نے خطاب کیا ان میں ڈاکٹر جمیل الرحمٰن، ماجد علی، عادل شاہ،خالد اکرم رانا، رانا خادم حسین شامل تھے ۔تقریب کے آخر میں قومی وطن پارٹی اوورسیز ونگ کے کوآرڈینیٹر اقبال وادود نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور قائم مقام سفیر پاکستان حسن وزیر اور سردار عتیق احمد خان کو یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی۔