اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,801FansLike
9,992FollowersFollow
566,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سیم نالہ ڈنگہ بند ہونے کے قریب ، گندگی اتنی کہ چوہدری جعفر اقبال کا بورڈ بھی اسی میں دبا پڑا ہے

ڈنگہ شہر کے عین وسط میں واقع سیم نالہ جو پورے ڈنگہ شہر کی سیوریج کا اہم ذریعہ ہے جو بند ہونے کے قریب ہے ، گزشتہ کئی سال سے سیم نالہ کی صفائی نہیں کی گئی ، پل سیم نالہ ڈنگہ سے دوکاندار حضرات خراب پھل ، فروٹ سبزیاں اور قصاب حضرات جانوروں کی انتڑیاں پھینک جاتے ہیں جس سے تعفن اور بیماریاں پھیل رہی ہیں ، تعفن سے اسی گندگی میں محلہ مغلپورہ میں لگا ہوا ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کا بورڈ بھی کئی ماہ سے گند میں اٹا پڑا ہے ، نالے میں پڑا گند میونسپل کمیٹی ڈنگہ کے افسران اور منتخب عوامی نمائندگان کے خوبصورتی کے کھوکھلے نعروں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، عوامی نمائندگان جلد سیم نالے کی صفائی کروائیں تاکہ بدبو گندگی اور تعفن سے عوام کی جان چھوٹے ،