اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الریاض میں ” آسان قرآن ” کے نام سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

الریاض ( عابد شمعون چاند)سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ” آسان قرآن ” کے نام سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد برصغیر کے معروف اسکالر ڈاکٹر عبدالعزیز عبدالرحیم نے سینکڑوں پاکستانی، انڈین اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے افراد کو قرآن پاک کی تعلیمات کو سمجھنے میں آسان گرائمر کے حوالے سے درس دیا، ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس کی تعلیمات تمام دنیا کے لئے ہیں، قرآن پاک کو سمجھنے کے لئے اللہ پاک نے آسان فرمایا ہے اگر انسان ذاتی طور پر کوشش کرے تو اس کو سمجھنے میں مکمل طور پر عبور حاصل کر سکتا ہے اس سے معاشروں کو جہاں امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے وہیں پر بحثیت مسلمان دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے،