اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,776FansLike
9,994FollowersFollow
567,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے اور ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ کے سب سے سنسنی خیز مقابلے کا وقت قریب آتے ہی شائقین کی دھڑکنیں بے ترتیب اور اور جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں برمنگھم کے ایجسبٹن گراؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ شائقین کی بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم کا رخ کر رہی ہے اور دونوں ٹیموں کے شائقین اپنے چہروں پر پینٹنگ کروا رہے ہیں اور اپنی اپنی ٹیموں کے حق میں نعرے بھی لگا رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے لئے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور اسپنر شاداب خان میں ٹائی تھا لیکن ٹیم انتظامیہ نے شاداب خان کو ٹیم میں کھلانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ میچ سے قبل گراؤنڈ میں پریکٹس بھی کرتے نظر آئے۔ اس کے علاوہ پیس اٹیک میں شامل محمد عامر اور حسن علی بھی کوہلی، روہت شرما، شیکھر دھون، یوراج سنگھ اور دھونی پر مشتمل مضبوط حریف بیٹنگ لائن کا امتحان لیں گے۔ بیٹنگ لائن کو اظہرعلی، احمد شہزاد، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک اور سرفراز احمد سنبھالیں گے، بھارتی ٹیم مضبوط دکھائی دیتی ہے مگر کپتان کوہلی و دیگر سینئرز کے کوچ کے ساتھ اختلافات سے اسے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ برمنگھم میں اتوار کو بارش کی پیشگوئی ہے، ایسے میں شائقین کے ارمانوں پر اوس پڑ سکتی ہے، مانچسٹر دھماکے کی وجہ سے سیکیورٹی مزید سخت کی جا چکی ہے۔ دوسری جانب برمنگھم میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کل کے میچ کے لیے جنید خان، حارث سہیل اور فخر زمان کو باہر بٹھایا گیا ہے، کوچ کی جانب سے اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، محمد عامر اور حسن علی منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔