اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لندن کے کیننگٹن اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وکٹ بعد میں بیٹنگ کے لئے موزوں ہے اور پاکستان کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، پاکستانی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل کر ہی فائنل تک پیہنچی ہے اور امید ہے کہ فائنل میں بھی اچھا مقابلہ ہوگا۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن ٹاس کسی کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، ہم بھارت کے خلاف 300 تک اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ قومی ٹیم نے سیمی فائنل کے فاتح سکواڈ میں ایک تبدیلی کی ہے اور رومان رئیس کی جگہ فٹ ہونے والے محمد عامر کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، جنید خان اور محمد عامر شامل ہیں۔