اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہلیری کلنٹن نے صدارتی نامزدگی کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل کر لی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے درکار مندوبین کی مطلوبہ تعداد تک پہنچنے کے بعد امریکی صدر کے عہدے کے لیے پارٹی کی نامزدگی حاصل کر لی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلیری کلنٹن کے مندوبین کی تعداد 2,383ہو گئی ہے جس کے بعد وہ اپنی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار کی ممکنہ نامزدگی حاصل کر سکتی ہیں۔ سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن برنی سینڈرز سے 30لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں اور انھیں 291مندوبین کے علاوہ 523سپر ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل ہے۔ہلیری کلنٹن امریکہ کی اہم سیاسی جماعت کی پہلی خاتون امیدوار بن جائیں گی۔دوسری جانب ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر برنی سینڈرز نے جولائی میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن تک پارٹی کی صدارتی دوڑ میں رہنے کا ارارہ ظاہر کیا ہے۔ ہلیری کلنٹن نے پورٹو ریکو میں بڑی فتح حاصل کرنے کے بعد پارٹی کے اندرونی ذرائع جنھیں سپر ڈیلیگیٹس کہا جاتا ہے کی آخری لمحات میں حمایت حاصل کی۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد کیلیفورنیا میں بات کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا ہم ایک تاریخی اور بے مثال لمحے کے دہانے پر ہیں لیکن ہمیں ابھی اور کام کرنا ہے۔برنی سینڈرز کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ سپر ڈیلیگیٹس جنھوں نے ہلیری کلنٹن کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا ہے کی حمایت واپس لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔برنی سینڈرز کے ترجمان مائیکل بریگز نے کہا کہ سپر ڈیلیگیٹس کے ووٹ سے قبل ڈیموکریٹک مقابلے کو ختم کہہ دینا جلد بازی ہے۔انھوں نے کہا کہ کنونشن تک ہمارا یہ کام ہے کہ ہم سپر ڈیلیگیٹس کو یہ باور کرائیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لیے برنی بہت زیادہ مضبوط امیدوار ہیں۔