اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ضلع گجرات کیلئے369ملین روپے لاگت سےترقیاتی منصوبوں کی منظوری

گجرا ت(فرحان مرزا) ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ضلع بھر کی117یونین کونسلوں ، میونسپل کارپوریشن کی 12یونین کونسلوں اور 92وارڈز کیلئے369ملین روپے لاگت سے 223ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام منصوبہ جات 28فروری تک مکمل کئے جائیں گے، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا منعقد ہوا جس میں چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر، ایم پی اے حاجی عمر ان ظفر، وائس چیئرمین چوہدری شعیب رضا، میاں شیر افگن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری اصغر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خرم محمود ، اے ڈی ایل جی عثمان سرور، سی او ضلع کونسل محمود اقبال گوندل، آئی ٹی آفیسر دانش مرزا نے شرکت کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت ہر یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے25پچیس لاکھ روپے مالیت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے، ان پراجیکٹس کی بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے نشاندہی کی گئی ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع گجرات کی 117 یونین کونسلوں میں117پراجیکٹس پر292.5ملین روپے، میونسپل کارپوریشن گجرات کے منصوبوں پر30ملین روپے، میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں کے منصوبوں پر12ملین روپے، میونسپل کمیٹی کنجاہ 5.5ملین روپے اور کھاریاں کے منصوبوں پر 5.5ملین روپے ،میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ میں ترقیاتی منصوبوں پر12ملین روپے، میونسپل کمیٹی ڈنگہ اور سرائے عالمگیر میں ترقیاتی منصوبوں پر6چھ ملین روپے خرچ ہوں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی مقررہ ڈیڈ لائن کے مطابق فنڈز ان منصوبہ جات پر کام کرنیوالے اداروں کو جاری کر دیے جائیں گے،ضلعی سطح پر ضلعی اسٹیئرنگ کمیٹی جبکہ تحصیلوں میں تحصیل اسٹیرنگ کمیٹیاں ان پراجیکٹس پر کام کی نگرانی کریں گی۔