اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسلام آباد:میڈم رابعہ کون ہے؟

اسلام آباد(محمدجابر)اسلام آباد کالج فار گرلز جی-ٹین/ ٹو میں اسلام آباد پولیس نے ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی صدر میڈم رابعہ وحید کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا،میڈم رابعہ وحید کاکہناتھاکہ چھاپہ فروری 2018ءمیں درج کی گئی ایف آئی آرکی بنیاد پرماراگیاجوتنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے بطور احتجاج کشمیر ہائی وے کو بند کرنے پر اُس وقت کی انتظامیہ نے درج کی تھی، اُس وقت پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی شہر یار آفریدی ،اسد عمر، علی اعوان ، نفیسہ خٹک ،سماویہ اورعابدہ راجہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ہماری بھرپور اخلاقی حمایت کرتے تھے، میڈم رابعہ نے مزید کہاکہ جس دن یہ ایف آئی آر درج ہوئی اُس دن بھی یہ لوگ احتجاج میں موجود تھے لیکن آج پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود پُرانی ایف آئی آر پہ ڈیلی ویجز اساتذہ کے ساتھ مجرموں والا برتاؤ کیا جا رہا ہے،کالجز میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جو ایک پڑھے لِکھے معاشرے میں انتہائی شرمناک عمل ہے،15کتوبر 2018ء کو تمام ڈیلی ویجز اساتذہ عالمی یومِ اساتذہ کو یومِ سیاہ کے طور پہ منائیں گے کیونکہ اسلام آباد کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔