اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چین میں شہریوں کیلئے دل کی بھڑاس نکالنے کا کمرہ متعارف

ہم میں سے اکثر لوگوں کو بہت زیادہ غصہ آتا ہے، لیکن گھر کی یا آفس کی چیزیں توڑ کر اس کا اظہار نہیں کیا جاسکتا، ایسے ہی لوگوں کے دل کی بھڑاس نکالنے کیلئے چین میں ‘اینگر روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کمرے میں لوگوں کے سخت ترین غصے کا عتاب سہنے کیلئے ہر قسم کا کاٹھ کباڑ جمع کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں قائم کئے گئے اس اینگر روم کو  سمیش  کا نام دیا گیا ہے جسے جن مینگ اور ان کے دوستوں نے قائم کیا ہے۔25 سالہ جن مینگ کے مطابق ان کا استعمال شدہ اشیا فروخت کرنے والی دکانوں سے رابطہ ہے، جہاں سے انہیں ٹوٹی پھوٹی اشیا مثلاً ٹی وی، ٹیلی فون، گھڑیاں، برتن، مجمسے، ساؤنڈ ریکارڈر اور سپیکرز وغیرہ کی سپلائی ملتی رہتی ہے۔ جن مینگ کے مطابق ماہانہ 600 کے قریب افراد ان کی دکان پر آتے ہیں۔ جن مینگ کے مطابق یہ جگہ تشدد کے فروغ کیلئے نہیں بلکہ لوگوں کا سٹریس کم کرنے کیلئے بنائی گئی ہے