اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات پریس کلب میں PMLQکے دیرینہ ساتھی چوہدری انعام الحق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔۔۔۔

گجرات(اعجاز شاکر سے)گجرات پریس کلب میں پاکستان مسلم لیگ ق کے دیرینہ ساتھی اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری انعام الحق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مخلص سیاسی ورکر کسی بھی جماعت کا اثاثہ اور جماعتوں کی مضبوطی و کامیابی کی ضمانت ہوتے ہیںچوہدری انعام الحق نے ہر مشکل وقت میں اپنی جماعت کا بے لوث ساتھ دے کر وفا کی مثال قائم کی ہے تحریک انصاف کے راہنما اور چوہدری انعام الحق کے دوست چوہدری احمد ندیم نے چوہدری انعام الحق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انعام الحق ایسا سیاسی کارکن تھا جس نے ہمیشہ اپنی انا کو مقدم رکھا اور کبھی کسی کے سامنے دست سوال دراز کیا نہ بحیثیت ضلعی صدر یوتھ ونگ جماعت سے کوئی مالی منفعت حاصل کی راہنما تحریک انصاف الحاج افضل گوندل، پاکستان اوورسیز الائنس فورم کے صدر چوہدری اکرم منہاس، سیٹھ ظہیر عباس صراف، سید ابرار شاہ نے بھی اپنے مرحوم ساتھی کو ان کی سیاسی خدمات اور بے لوث پارٹی وابستگی پر خراج عقیدت پیش کیا تعزیتی ریفرنس میں چوہدری انعام الحق کے بھائیوںاور بیٹے سمیت مسلم لیگ کے کارکنوں نے شرکت کی۔